فراڈ، جھوٹ ،سازش میں پی ٹی آئی کا کوئی ثانی نہیں ،سعدرفیق

لاہور:(خبر نگار)سابق وفاقی وزیر ورہنما ن لیگ سعدرفیق نے اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی چارہ جوئی کا اعلان کردیا۔

سعد رفیق نے اپنے بیان میں کہاپی ٹی آئی والوں نے تقریباً 2 سال پرانی تقریر کو ایڈیٹ کیا جس سے مطلب ہی بدل گیا ،فراڈ، جھوٹ اور سازش میں پی ٹی آئی کا کوئی ثانی نہیں ،غیر قانونی عمل پر ایف آئی اے کے ذریعے قانونی چارہ جوئی کی جائیگی۔