لاہور( اپنے رپورٹر سے )صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پاکستان اور پنجاب کی عوام نے ثابت کیا ہے ان کو انتشار ، فساد کا ایجنڈا نہیں چاہیے اورجو سیاسی جماعت کام کرے عوام اس کو ووٹ دیتے ہیں،ضمنی الیکشن میںن لیگ کو دن رات ایک کرتے دیکھ کر لوگوں نے ووٹ دیا ،تحریک انصاف ختم،دھاندلی کارونا شروع ہو گیا،کہا گیا ضمنی انتخابات حکومتیں جیت جاتی ہیں جب بانی پی ٹی آئی حکومت میں تھے تو ضمنی الیکشن ہار گئے تھے، تحریک انصاف کی قیادت این آر او مانگ رہی ہے لیکن ان کو این آر او ملے گا نہیں،این آر او حاصل کرنے کا سب سے بہتر طریقہ عمران خان کو پتہ ہے،پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگوعظمیٰ بخاری نے کہا بزدار ماڈل نے صوبے کو بے تحاشا نقصان پہنچایا ہے، عوام نے وہ سٹوری بھی دیکھ لی کہ بشریٰ کو ہارپک دیا گیا ،محترمہ کو گیسٹروکا مسئلہ تھا،فتنا فساد پارٹی اپنے اعمال پر غور کرے، وزیر اطلاعات نے مزید کہا مونس الٰہی کو سپین میں بیٹھ کر دھاندلی نظر آرہی ہے لیکن اڈیالہ جیل میں اپنا باپ سڑتا ہوا نظر نہیں آرہا،ان کے والد صاحب پر بہت کیسز ہیں ان کا ان کو جواب دینا ہے،مونس الٰہی پیسے بھر بھر کے باہر لے کر گئے ہیں۔
عوام کو انتشار، فساد کا ایجنڈا نہیں چاہئے، پی ٹی آئی کو این آر او نہیں ملے گا: عظمیٰ بخاری

















