ایک بہترین بیٹنگ ٹریک پر ہماری ٹیم زیادہ رنز نہیں بنا سکی: شاہد آفریدی

لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ایک بہترین بیٹنگ ٹریک پر ہماری ٹیم زیادہ رنز نہیں بناسکی۔ ایک بیان میں شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان ٹیم کا سکور 220 کے قریب ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ شاداب خان زبردست کھیلے، باقی بیٹرز کو اس طرح کی کنڈیشنز اور پچ پر بہتر سٹرائیک ریٹ رکھنا چاہیے۔