بانی پی ٹی آئی فتنہ، قوم نے ن لیگ کو سادہ اکثریت نہ دےکرغلط کیا،رانا ثنا

لاہور (خبر نگار)سابق وفاقی وزیر ورہنما ن لیگ رانا ثنا نے کہاہے قوم نے سادہ اکثریت نہ دےکرغلط کیا،نوازشریف کی حکومت بن جاتی تواگلے 2سال میں ملک سیاسی ومعاشی بحران سے نکل جاتا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا نے کہا2017 اور 2018 میں ملک کےخلاف سازش ہوئی، سازش نے ملک کوسیاسی ومعاشی عدم استحکام کی طرف دھکیلا۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا ن لیگ بڑی حقیقت ہے، بانی پی ٹی آئی ،اسٹیبلشمنٹ بھی حقیقت ہے، تینوں حقیقتوں کے بیٹھے بغیر بات نہیں بنے گی اگرمعاشرے کی حقیقتیں دست وگریباں رہیں گی توپھرتباہی ہی آئےگی،2سال سے کہہ رہا ہوں بانی پی ٹی آئی فتنہ ہے،ملک کو کسی حادثے سے دو چار کردے گا، ملک کوبحرانوں سے نکالنے کیلئے سب کو سر جوڑ کر بیٹھنا ہوگا۔