ووٹرز کو گھروں سے لانے کیلئے پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کااستعمال

لاہور:( رپورٹنگ ٹیم)ضمنی انتخابات کے حلقوں میں ووٹروں کو گھروں سے لانے کےلئے پرائیویٹ ٹرانسپورٹ کا بھرپور استعمال کیا گیا۔

ویگنیں ،کیری ڈبے اورچنگ چی رکشے ووٹرز کو گھرو ں سے پولنگ سٹیشنزلانے کےلئے گلی محلوں کے چکر کاٹتے رہے،ٹرانسپورٹ پر سیاسی جماعتوں کے جھنڈے اورامیدواروں کے سٹیکر زبھی چسپاں تھے۔