عدالتی حکم پر عملدرآمد،ذاتی معالج نے عمران خان کاطبی معائنہ کرلیا

راولپنڈی :(بیورورپورٹ)عدالتی حکم پر سابق وزیراعظم و بانی پی ٹی آئی عمران خان کا اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ کیا گیا۔

طبی معائنہ بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج ڈاکٹر عاصم یونس نے کیا، طبی معائنے کا عمل تقریباً ایک گھنٹہ جاری رہا، طبی معائنہ مکمل ہونے پر ڈاکٹر عاصم یونس اڈیالہ جیل سے واپس چلے گئے۔