اسلام آباد: (بیورورپورٹ)ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری،65 سال تک عمر حد ختم ،ماہانہ 20 لاکھ تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار،وفاقی کابینہ نے پی ٹی آئی دور حکومت کی پالیسی میں ترامیم کی منظوری دےدی۔
ترامیم کےلئے وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری لی گئی، سپیشل پروفیشنل پے سکیلز پالیسی 2019 میں ترامیم کی منظوری سے 65 سال تک عمرکی شرط ختم کر دی گئی ، سپیشل پروفیشنل پے سکیلز کے تحت تعیناتیوں کےلئے عمرکی بالائی حد نہیں ہوگی، 65 سال کے بعد تعیناتی اور موجودہ تعیناتی میں 65 سال کے بعد توسیع ہو سکے گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے وفاقی وزارتوں ،ڈویژنز کی استعداد کار بڑھانے کافیصلہ کرلیا،ترامیم کے ذریعے باصلاحیت پیشہ ور افراد، تکنیکی ماہرین ،کنسلٹنٹس کی خدمات حاصل کی جائیں گی، وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز میں گورننس کے نظام میں جدت لا کر مزید موثر بنایا جائےگا۔
ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری،65 سال تک عمر حد ختم ، نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار

















