لاہور (اپنے نمائندے سے) حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی کی امارات سنبھال لی،حلف لیتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
حلف اٹھانے کے بعد جماعت اسلامی کے رہنماوں نے حافظ نعیم الرحمن کو مبارکباد دی، سراج الحق سے گلے ملتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کی آنکھیں بھر آئیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا جماعت اسلامی کی تحریک کو 76 سال ہو گئے ، تحریک امن کے قیام کی تحریک ہے، تحریک ظلم اور فساد کو مٹانے کی تحریک ہے،سازشوں کے ذریعے اقتدار حاصل نہیں کریں گے، جمہور کی طاقت سے انقلاب لانا چاہتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمن نے سراج الحق کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا سراج الحق نے باپ کی طرح سب کو ساتھ رکھا، سراج الحق نے تحریک کی بھرپور طریقے سے قیادت کی ، جماعت اسلامی پوری قوم کو لیڈ کرےگی، ہم اپنی پالیسی کے مطابق آگے بڑھیں گے،امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا فارم 47 والے پاکستان کی قیادت کے اہل نہیں، یہ زبردستی مسلط کئے گئے ہیں، فارم 47 والوں کے خلاف بڑی تحریک لے کر چلیں گے۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















