خواجہ آصف نے پی ٹی آئی قیادت کو ملک دشمن قراردےدیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے پی ٹی آئی قیادت کو ملک دشمن قراردےدیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاپی ٹی آئی قیادت ملک دشمن اورملک میں انارکی چاہتی ہے، کچھ ممالک کےساتھ تعلقات کی مذہبی و معاشی لحاظ سے بہت اہمیت ہے،مذموم سیاسی مقاصد اور انارکی کیلئے ایسے بیانات دئیے جاتے ہیں تاکہ کوئی سرمایہ کاری کیلئے نہ آئے،پی ٹی آئی نے ملک دشمنی کا رویہ پہلے بھی رکھا گیا۔

وزیر دفاع نے کہاپروپیگنڈا کر کے بیانات دے کر دوسرے ممالک کیساتھ تعلقات کو خراب کرنا چاہتے ہیں،پی ٹی آئی کی سیاست بند گلی میں داخل ہوچکی ،ملک دشمن جیسا سلوک ہونا چاہیے،نواز شریف ن لیگ کے قائد، صدر سب کچھ ہیں،کسی ٹائٹل کی ضرورت نہیں۔