راولپنڈی میں اڈیالہ جیل،اہم شخصیات سمیت فوجی تنصیبات پر حملوں کاخطرہ

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)راولپنڈی میں اڈیالہ جیل،اہم شخصیات سمیت فوجی تنصیبات پر دہشتگرد حملوں کاخطرہ،وزارت داخلہ نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو سکیورٹی فراہمی کیس میں جواب جمع کرا دیا۔

وزارت داخلہ نے جواب میں کہا انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق دہشتگردوں کا پہلا ٹارگٹ راولپنڈی ہے،دہشتگردی دشمن ممالک کی ایجنسیوں وکالعدم گروپس کامنصوبہ ہے، دشمن عناصر ملک میں سیاسی افراتفری ،انارکی پھیلانا چاہتے ہیں۔

سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی وزارت داخلہ کاجواب عدالتی ریکارڈ کا حصہ بناکر اڈیالہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی سکیورٹی یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹادی، عدالت نے کہا اگرضروری ہو تو متعلقہ حکام جیل کے اندر و باہرسکیورٹی بڑھائیں۔