190 ملین پاونڈ کیس میںعمران ،بشریٰ کےخلاف مزید 9 گواہوں کے بیانات قلمبند

اسلام آباد(بیورورپورٹ)190 ملین پاونڈ کیس میں عمران خان اور اہلیہ بشریٰ کےخلاف مزید 9 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کرلیے گئے۔

احتساب عدالت کے جج ناصرجاوید رانا نے اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاونڈ سکینڈل ریفرنس پر سماعت کی،دوران سماعت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ کمرہ عدالت میں موجود رہے ،نیب کی جانب سے مزید 9 گواہوں کو پیش کیا گیا اور بیانات ریکارڈ کیے گئے جس کے بعد مجموعی طورپرنیب کے15 گواہو ں کے بیانات قلمبند ہوگئے اور 13 پرجرح مکمل ہوگئی۔

بشریٰ کی جانب سے طبی معائنے کی درخواست دائرکی گئی ،عدالت نے ڈاکٹرعاصم یونس سے بشریٰ کا طبی معائنہ کرانے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر مزید 6 گواہوں کو طلب کرتے ہوئے سماعت 19 اپریل تک ملتوی کردی۔