عطا الرحمن سینٹ میں جے یوآئی کے پارلیمانی لیڈر نامزد

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)جے یوآئی نے عطا الرحمن کو سینٹ میں پارلیمانی لیڈر نامزد کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق سینٹ میں جے یو آئی کے سینیٹر عطا الرحمن پارلیمانی لیڈر ،بیرسٹر کامران مرتضیٰ ڈپٹی پارلیمانی لیڈر ہوں گے،عبدالغفور حیدری نے تقرریوں سے چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کو بھی آگاہ کردیا۔