واسا شعبہ ایچ آر میں بھرتی افسر پر نوازشات،عہدے پر ترقی ملتے ہی بطور ڈائریکٹر ایڈمن تعینات
لاہور (قمر عباس نقوی) واسا شعبہ ایچ آر میں بھرتی ہونیوالے افسر ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر ترقی ملتے ہی ایڈمن ڈائریکٹوریٹ میں بطور ڈائریکٹر تعینات ، من پسند افسران وسٹاف کو اہم سیٹوں پر تعیناتی کی خاطر اکھاڑ پچھاڑ جاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور کلریکل ملازمین کو ایڈمن سے مختلف شعبہ جات سمیت دیگر اداروں میں ٹرانسفر کے تحریری احکامات جاری ۔تفصیلات کے مطابق واسا انتظامیہ کی جانب سے جونیئرز افسران کو سینئرز پر فوقیت دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ واسا کے شعبہ ایچ آر میں بطور اے ڈی بھرتی ہونے والے افسر پر نوازشات کا سلسلہ جاری، محکمانہ پرموشن کمیٹی کی جانب سے ماضی قریب میں مختلف افسران کو اگلے سکیل میں ترقی دی گئی۔ اس حوالے سے وسیم احمد کو بطور ڈپٹی ڈائریکٹر پروموشن کے فوری بعد 4مارچ 2024کو ایڈیشنل چارج ڈائریکٹر ایڈمن تعیناتی کے احکامات جاری کئے گئے تھے جبکہ واسا میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹرز سکیل 18کے سینئرز ترین افسران موجود ہیں جن میں شہزاد علی ،معین شاہ جبکہ اے ڈی ایڈمن سے ترقی حاصل کرکے بطور ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن عاطف غفوربھی شامل ہیں۔ واسا شعبہ ایڈمن میں موجود سینئرز ڈپٹی ڈائریکٹرز ایڈمن کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے شعبہ ایچ آر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو انتظامیہ کی جانب سے تعینات کیا گیا ہے۔ واسا میں بطور اے ڈی ایچ آر بھرتی ہونے والے وسیم احمد پر نوازشات کا سلسلہ جاری ہے، ماضی میں ڈیزل کے میگا سکینڈل میں بھی ابتدائی طور پر ملوث تھاجس کی انکوائری اینٹی کرپشن میں 27/15 بھی چلتی رہی ہے۔ 2018 میں مستقل ہوا کو غیر قانونی طور پر ڈائریکٹر ایڈمن کا ایڈیشنل چارج دے رکھا ہے، ڈیڑھ ماہ کے عرصہ میں شعبہ ایڈمن میں مختلف فرائض کی انجام دہی پر تعینات افسران و ملازمین کو ہٹاتے ہوئے محکمہ کے مختلف شعبہ جات اور دیگر محکمہ جات میں ٹرانسفر کے احکامات کئے گئے ہیں جس میں اے ڈی فیلڈ عمران کو ٹریننگ سنٹر اس کی جگہ سپرنٹنڈنٹ یٰسین سے کام لیا جا رہا ہے۔ احسن اے ڈی انکوائریز کو اے ڈی ایف ون اور اے ڈی ایف ٹو چارج دی گیا ہے جبکہ عمر نامی ملازم کو ریونیو جی بی ٹی شہباب الحسن جونیئر کلرک کو سیکرٹری ہاﺅسنگ کے سیکشن افسر ای ون کے پاس محکمہ سے باہر ٹرانسفر کردیا گیا ہے اور ان انتظامی امور کی اہم سیٹوں پر من پسند ناتجربہ کار افسران و سٹاف کو تعینات کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملازمین کی مختلف نوعیت کی فائلز کا ریکارڈ گم ہونے کا بھی انکشاف کیا گیا ہے۔ 2018میں مستقل ہونے والے اے ڈی ایچ آر وسیم احمد کو ناتجربہ کاری اور قابلیت نہ ہونے کے باوجود ڈائریکٹر ایڈمن کا چارج دینے سے انتظامیہ نے سینئرز کی حق تلفی کی گئی ہے۔ واسا ترجمان کا کہنا ہے کہ انتظامی امور کو بہتر طریقہ سے چلانے کی خاطر بہتر انداز میں کام کو سنبھالنے والے افسر کو ذمہ داری سونپی جا سکتی ہے۔ یہ ایم ڈی واسا کا استحقاق ہے وہ جس کو مناسب سمجھیں اس کو ذمہ داری دے سکتے ہیں باقی ابھی ایڈیشنل چارج دیا گیا ہے تاکہ مستقل افسر کی تعیناتی تک انتظامی امور کی انجام دہی کو چلایا جاسکے ۔

















