اسرائیل نے 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کردیا

تل ابیب (مشرق نیوز) اسرائیل نے غزہ میں اپنی فوجی کارروائیوں کے دوران حراست میں لئے گئے 150 فلسطینی قیدیوں کو گزشتہ روز رہا کردیا۔ خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کراسنگ اتھارٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان قیدیوں کے ساتھ بدسلوکی کی گئی، رہا ہونے والے قیدیوں کو علاج کیلئے ابو یوسف النجار ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے قیدیوں کی رہائی پر کوئی بیان جاری نہیں کیا تاہم کہا کہ حراست میں لئے گئے افراد کے ساتھ ناروا سلوک نہیں کیا جاتا۔ اسرائیلی فوج نے خبررساں ادارے کو ایک بیان میں بتایا کہ وہ لوگ جو دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ہیں، انہیں غزہ میں واپس چھوڑ دیا گیا ہے۔