ووٹرز کی تعداد13کروڑ سے متجاوز،الیکشن کمیشن نے ڈیٹا جاری کردیا

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ملک میں ووٹرز کی تعداد13کروڑ سے متجاوز،الیکشن کمیشن نے نیا ڈیٹا جاری کردیا۔

ای سی پی کے مطابق ملک میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ ایک لاکھ 36 ہزار 311 ہو گئی ،مرد ووٹرز کی تعداد 7 کروڑ 43 ہزار 472 ،خواتین ووٹرز کی تعداد 6 کروڑ 92 ہزار 839 ہے۔

اسلام آباد میں ووٹرز کی تعداد 10 لاکھ 94 ہزار 216، بلوچستان 54 لاکھ 39 ہزار 666، خیبر پختونخوا2 کروڑ 21 لاکھ 83 ہزار168 ،پنجاب 7 کروڑ 40 لاکھ 93 ہزار 290 ،سندھ میں ووٹرز کی تعداد 2 کروڑ 73 لاکھ 25 ہزار 971 ہے،8 فروری کے انتخابات میں ووٹرز کی تعداد 12 کروڑ 85 لاکھ 85 ہزار 760 تھی۔