سعودی وفد کی 17اپریل کو آمد،5ارب ڈالر سرمایہ کاری متوقع

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سعودی سرمایہ کاروں اور اقتصادی ماہرین کا اعلیٰ سطح کا وفدوزیر خارجہ فیصل بن فرحان السعود کی سربراہی میں 17 اپریل کو پاکستان کا دورہ کرےگا۔

سعودی وفد پاکستان میں ریکوڈک، دیا میر باشا ڈیم ، چھوٹی آئل ریفائنریز کی توسیع سمیت مائننگ و سیاحت کے شعبوں میں 5ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کےلئے میٹنگز کر کے روڈ میپ طے کرےگا۔

2ہفتوں بعد مئی میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی بھی پاکستان آمد متوقع ہے ،معاہدوں کو حتمی شکل دی جائےگی اور پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کا آغاز ہوجائےگا۔