کوئٹہ:(بیورورپورٹ)دہشتگردی کے چند واقعات میں لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل لوگ ملوث،ترجمان بلوچستان حکومت نے معاملے پر بیان جاری کردیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت نے بیان میں کہاکمیشن کے پاس لاپتہ کیسز کی تعداد ہزاروں میں نہیں، کمیشن اپنا کام جاری رکھے ہوئے ہے، ایسے حقائق بھی آئے جن کے تحت کچھ افراد لاپتہ نہیں تھے۔
ترجمان نے کہا لاپتہ افراد کا مسئلہ ذمے داری سے حل کرنا ترجیحات میں شامل ہے اگرکوئی فیملی سمجھتی ہے گھرکا فردلاپتہ ہے تو کمیشن سے رابطہ کرے،دہشتگردی کے چند واقعات میںلاپتہ افراد کی فہرست میں شامل لوگ ملوث پائے گئے،پی پی چیئرمین لاپتہ افراد کا مسئلہ پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے حل کرنے کی تجویز دے چکے ہیں۔
دہشتگردی کے چند واقعات میں لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل لوگ ملوث



















