علی امین گنڈا پورمستحقین کی تصاویر شائع کرنے پر برہم،وضاحت طلب

پشاور:(بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پورمستحقین میں عید پیکیج تقسیم کرنے کی تصاویر شائع کرنے پر شدید برہم،متعلقہ سرکاری حکام و عوامی نمائندوں سے وضاحت طلب کرلی۔

گنڈا پور نے کہاعمل حکومتی و پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی ہے،پیکیج حاصل کرنےوالے مستحقین کی عزت نفس مجروح ہوئی ،صوبائی حکومت نے شفاف طریقے سے ساڑھے 8 لاکھ مستحق خاندانوں کو رمضان پیکیج دیا، مستحق خاندانوں کی عزت نفس کے پیش نظر رمضان پیکیج اکاونٹس کے ذریعے تقسیم کیا گیا۔