وزیر خارجہ اسحاق ڈار سینٹ میں قائد ایوان مقرر

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم نے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو سینٹ میں قائد ایوان مقرر کردیا،اسحاق ڈار کی بطور قائدایوان تقرری کانوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

دوسری جانب چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی نے 22 اپریل تک اپوزیشن لیڈر کا نام طلب کر لیا اورآزاد امیدواروں کو اپوزیشن یا حکومتی بنچوں میں شامل ہونے کےلئے 7 دنوں کی مہلت دےدی ۔