سیلاب متاثرین کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں:سرفراز بگٹی

کوئٹہ(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے بحالی منصوبوں میں مزید تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں، سیلاب متاثرین اب تک کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔

صوبے میں سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں بحالی منصوبوں کی پیشرفت پرجائزہ اجلاس وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت میں ہوا جس میں پراجیکٹ ڈائریکٹر اسفندیار کاکڑ نے شرکا کو تفصیلی بریفنگ دی۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ نے بحالی منصوبوں میں تاخیر پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کی، سرفراز بگٹی نے کہا سیلاب متاثرین اب بھی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں، بحالی منصوبوں میں مزید تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں،دریں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینٹ اور سیدال خان ناصر کو ڈپٹی چیئرمین سینٹ منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، سرفراز بگٹی نے کہا ایوان بالا کےلئے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کا اتفاق رائے سے انتخاب جمہوری رویوں کا عکاس ہے۔