رواں ماہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (مشرق نیوز) ترجمان پاور ڈویڑن نے رواں ماہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ پر ریلیف کا اعلان کردیا۔ ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ رواں ماہ بجلی کے بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ میں کمی ہوگی، اپریل کے بجلی کے بلوں میں 2 روپے 90 پیسے فی یونٹ کمی ہوگی۔

ترجمان پاور ڈویژن کے مطابق رواں ماہ کے بلوں پرفیول پرائس ایڈجسٹمنٹ 7 روپے ایک پیسہ یونٹ سے کم ہوکر4 روپے 92 پیسے تعین ہوئی ہے۔