کراچی: (بیورورپورٹ)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے حکومت معاشی مسائل کے حل کےلئے پرعزم ہے،معیشت کے استحکام کےلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو کردار ادا کرنا ہوگا،وزارت اطلاعات حکومت، صحافیوں و میڈیا ہاﺅسز کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہی ہے،ای سی سی نے میڈیا ہاﺅسز کو بقایا جات ،واجبات کی ادائیگی کےلئے ضمنی گرانٹ کی منظوری دے دی ، صحافیوں کو علاج معالجے کےلئے ہیلتھ کارڈ جلد جاری کر دیا جائےگا۔
وزیر اطلاعات عطاتارڑ سے اے پی این ایس، سی پی این ای اور پی بی اے کے عہدیداروں نے الگ الگ ملاقاتیںکیں ،میڈیا ورکرز، صحافیوں ، اخباری صنعت کو درپیش مسائل، معاشی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہامیڈیا ورکرز ،صحافیوں کے مسائل سے آگاہ ہیں، صحافیوں ،میڈیا ورکرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے سمیت حقوق کے تحفظ و سہولیات کی فراہمی کےلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے،صحافیوں ،میڈیا ورکرز کی حق تلفی نہیں ہونے دی جائے گی۔
وزیر اطلاعات نے کہا معاشی مشکلات ضرور ہیں لیکن وزیراعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت معاشی مسائل کے حل کےلئے پرعزم ہے،ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن پر کام کیا جا رہا ہے، بلیک اکانومی بڑا مسئلہ ہے،ٹیکس نادہندگان کےلئے میکانزم بنایا جا رہا ہے،میڈیا تنظیموں نے کہا حکومت کے معاشی بحالی کےلئے تمام اقدامات میں بھرپور ساتھ دیں گے ،فنڈز کے اجرا میں تعاون پر وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ کا شکریہ ادا کیا۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















