ججز کے خط پر فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست دائر

اسلام آباد: ( ) ججز کے خط پر فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست دائر کر دی گئی۔


درخواست سابق صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری سمیت دیگر 5 وکلاء کی جانب سے دائر کی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا 6 ججز سے قبل جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی بھی الزام لگا چکے ہیں۔

انکوائری کمیشن بنانے کا فیصلہ فل کورٹ اجلاس یا سپریم جوڈیشل کونسل کا نہیں بلکہ چیف جسٹس و انتظامی سربراہ کے درمیان ملاقات کے بعد کمیشن کیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے انتظامیہ اور خفیہ اداروں کو عدلیہ میں مداخلت سے روکا جائے، معاملے کی بھرپور تحقیقات کی ضرورت ہے۔