زراعت ودیگر شعبوں میں ہالینڈسے فائدہ اٹھائینگے:وزیر خزانہ

اسلام آبا: (بیورورپورٹ)وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات اورنگزیب نے کہاہے پاکستان زراعت، ڈیری اور زرعی پیداوار میں ہالینڈکی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے ،پیداوارو برآمدات میں اضافہ ہوگا، ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان میں ہالینڈکی سفیرہینی ڈی رائز سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ،وزیر خزانہ نے نیدرلینڈز کے سفیر کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان دیرینہ دوستی و تعاون کو سراہا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا پاکستان ٹیکنالوجی کی منتقلی میں دلچسپی رکھتا اور زراعت، ڈیریو زرعی پیداوار میں نیدرلینڈز کی مہارت سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے،پیداوار ،برآمدات میں اضافہ ہوگا اور پاکستانی معیشت میں بہتری آئیگی،ہالینڈ کے سفیر نے مختلف شعبوں میں پاکستان کےساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم پر زور دیا، فریقین نے باہمی تعلقات کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنے کی اہمیت پر اتفاق کیا۔