چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید392 ملزمان بجلی چوری میں ملوث ،نادہندگان سے بھی وصولیاں

لاہور (خبرنگار) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ،گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید392 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ ترجمان لیسکو کے مطابق 172 ملزمان کے خلاف مقدمات اور12 کو گرفتار کرا دیا گیا ۔پکڑے جانیوالے کنکشنوں میں13 کمرشل،4 زرعی ایک انڈسٹریل اور367 ڈومیسٹک تھے جنہیں منقطع کرکے انکو 3 لاکھ 16 ہزار 585 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت 59 لاکھ 44 ہزار 619 روپے بنتی ہے۔ترجمان کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کو198مکمل ہوگئے اوراس دوران مجموعی طورپر70 ہزار17 ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے۔ 67 ہزار999کیخلاف مقدمات درج کروا کر28 ہزار 891 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 8 کروڑ 65 لاکھ 7 ہزار 249 یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت 3 ارب 26 کروڑ29 لاکھ 90 ہزار12 روپے بنتی ہے۔دریں اثناءترجمان لیسکو کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق لیسکو ٹیموں نے تیز گڑھ، رام پورہ، تقی پورہ، جنڈیالہ، منہالہ، موجوکی اور ملحقہ علاقوں میں سرویلنس آپریشن کیا، دوران آپریشن 16افراد بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، تمام ملزمان ٹرانسمیشن لائن میں کنڈا لگا کر بجلی چوری کر رہے تھے، لیسکو حکام نے بجلی چوری میں استعمال ہونیوالی تاریں قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف 4مختلف مقدمات درج کروادیئے ہیں۔ ملزمان کو ڈٹیکشن بل کی مد میں 16764یونٹس چارج کیے گئے ہیں جن کی مالیت 9لاکھ روپے سے زائد ہے۔دوسری طرف چیف ایگزیکٹو انجینئر شاہد حیدر کی ہدایت پرڈائریکٹر کسٹمرسروسز کی زیرنگرانی نادہندگان کے خلاف مہم جاری، اس سلسلے میں مہم کے 192 ویں روز 248 نادہندگان سے 6.83 ملین روپے سے زائد کی وصولی کرلی گئی ہے۔