بشریٰ کے طبی معائنے کیلئے کے پی حکومت کا پنجاب کو خط

لاہور،پشاور :(بیورورپورٹ،خبر نگار)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ کے طبی معائنے کیلئے کے پی حکومت نے ڈاکٹرز کی ٹیم بھجوانے کیلئے پنجاب سے رابطہ کرلیا۔

خیبر پختونخوا حکومت نے بشریٰ کے طبی معائنے کےلئے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم بھجوانے کیلئے خط لکھ دیا،خط کے متن میں کہا گیابشریٰ کے طبی معائنے کیلئے کے پی حکومت سپیشلسٹ ڈاکٹرز کی ٹیم بھیجنا چاہتی ہے ،وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایات پر لکھے گئے خط میںچیف سیکرٹری سے مثبت تعاون کی درخواست بھی کردی گئی۔

دریں اثنامشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر علی سیف نے اپنے بیان میں کہابشریٰ کو خوراک میں زہریلا کیمیکل دیا جارہا ہے، بانی چیئرمین کی اہلیہ کو کچھ ہوا تو ذمے دار مریم نواز اور شہباز شریف ہوں گے،مستند معالج پر مشتمل میڈیکل بورڈ علاج کرکے عدالت رپورٹ کریں۔