اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے طاقت رکھنے والوں کوعزت وآبرو کا پاس رکھنا چاہئے، موسموں کی طرح رویئے نہیں بدلنے چاہئیں،آج بولنے والے نواز شریف پر پہاڑ ٹوٹنے کے وقت کہاں تھے؟ ۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا پوچھتا ہوں وہ جج صاحبان و میڈیا اس وقت کہاں تھا؟جب نواز شریف پر پہاڑ ٹوٹے، 2017-18ءمیں لوگوں کے ضمیر سو رہے یا سیر کرنے گئے تھے،جب شوکت صدیقی کو بلی چڑھایا گیا اس وقت جج صاحبان ،لوگوں کا ضمیر کہاں تھا، کیاضمیر نیا امپورٹ کیا ہے یا مجھ سے آپ نے لیا ہے۔
وزیر دفاع نے کہاملک میں بجلی گیس چوری ہو رہی ہے اور عام آدمی کی زندگی متاثر ہو رہی ہے، عام آدمی کی مشکلات حل کرنے کیلئے مختلف پاور سینٹرز میں ڈائیلاگ کی ضرورت ہے۔
طاقت رکھنے والوں کوعزت وآبرو کا پاس رکھنا چاہئے، خواجہ آصف

















