عمران خان لانگ مارچ توڑپھوڑ کے ایک اورکیس میں بری

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم وبانی پی ٹی آئی تھانہ مارگلہ میں درج لانگ مارچ توڑپھوڑکے ایک اورکیس میں بری ہوگئے،جوڈیشل مجسٹریٹ مریدعباس نے بانی پی ٹی آئی و دیگر کی بریت درخواست منظور کرلی،عدالت نے اسدعمر ، راجہ خرم نواز کو بھی بری کردیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا پراسیکیوشن کی جانب سے لانگ مارچ توڑپھوڑ کا وقوعہ بتایاگیا، کسی بھی گواہ کو شامل تفتیش نہیں کیاگیا،مدعی مقدمہ اسسٹنٹ سب انسپکٹر انتظامیہ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کرنے کامجاز نہیں، اسسٹنٹ سب انسپکٹر بطور مدعی مقدمہ بھی درج کرنے کا مجاز نہیں،فیصلے میں عدالت نے کہا سی سی ٹی وی بھی عدالت میں مہیا نہیں کی گئی، تفتیشی افسر نے بانی پی ٹی آئی و دیگر کےخلاف کوئی ثبوت پیش نہیں کیا لہٰذا بری کیا جاتا ہے۔