پشاور:(بیورورپورٹ)بشام حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی،تمام شواہد جمع،متعدد گرفتاریاں،سی ٹی ڈی اور پولیس نے رپورٹ جوائنٹ کمیٹی کو پیش کردی۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا خودکش دھماکے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی ،دھماکے کی جگہ سے تمام شواہد اکٹھے کرکے سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی حاصل کرلی گئیں۔
ذرائع کے مطابق قافلے کے ساتھ جیمرز فعال تھے یا نہیں، تفتیش جاری ہے جبکہ غیرملکیوں پر حملے کے تھریٹ کی تفصیلات لی جارہی ہیں، گرفتار دہشتگردوں کے بیانات پر مبنی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔
بشام حملے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی،تمام شواہد جمع،متعدد گرفتاریاں



















