پنجاب کا علی ناصر رضوی کی خدمات وفاق کو دینے سے انکار

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آئی جی اسلام آباد کی تعیناتی پر نیا تنازع،پنجاب حکومت نے علی ناصر رضوی کی خدمات وفاق کے سپرد کرنے سے انکار کردیا،علی ناصر رضوی ڈی آئی جی آپریشن لاہور کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت نے علی ناصر رضوی کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی،اکبر ناصر خان نے چارج چھوڑ دیا لیکن نئے آئی جی علی ناصر رضوی نے اب تک منصب نہیں سنبھالا،4دن سے آئی جی اسلام آباد کا عہدہ خالی ہے،صوبائی حکومت کے انکار سے معاملہ کھٹائی میں پڑ گیا۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس کے سینئرڈی آئی جیز نے جونیئر افسر کے آئی جی بننے کے نوٹیفکیشن کے بعد چھٹی کی درخواست دےدی،وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکوئی بڑا مسئلہ نہیں، معاملے کو حل کرلیں گے۔