اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر، ججوں کی تقرری قوانین میں ترامیم کا مسودہ جمع کرا دیا۔
سابق سپیکر قومی اسمبلی ورہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے مسودہ سیکرٹری قومی اسمبلی کو پیش کرتے ہوئے کہاچاہتے ہیں چیف الیکشن کمشنر کی روٹیشن پالیسی ہو، ہر صوبے کے ممبر کو نمائندگی ملنی چاہیے،ججوں کی تقرری مقابلے کے امتحان پر ہونی چاہئے تاکہ اقربا پروری کی جگہ میرٹ پر قابل ترین ججوں کی تقرری ہو۔
اسد قیصر نے مزید کہاروایت رہی ہے وزیراعظم کے انتخاب میں ناکام ہونے والا قائد حزب اختلاف بنتا ہے، سپیکر قومی اسمبلی سے امید رکھتے ہیں جلد از جلد عمر ایوب کا نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔
ججز تقرری مقابلے کے امتحان پر ہونی چاہیے،پی ٹی آئی

















