کراچی:(بیورورپورٹ)ایم کیو ایم پاکستان نے علی خورشیدی کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد کردیا، ایم کیو ایم پاکستان ایڈہاک کمیٹی اجلاس میں علی خورشیدی کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کےلئے نامزد کیا گیا۔
دریں اثناشہرقائد میں امن و امان کے معاملے پر سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی ،فاروق ستار کی زیر صدارت ایم کیو ایم اراکین سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا،شہر قائد کی بگڑتی امن و امان کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا،فاروق ستار نے کہاسندھ حکومت نے شہرکو ڈکیتوں کے سپرد کر دیا، ایم کیوایم کسی صورت عوام کو ڈاکوﺅں کے رحم و کرم پر نہیں رہنے دے گی،سندھ حکومت نے تحفظ کیلئے اقدامات نہ کئے تو احتجاج ہوگا۔
علی خورشیدی سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر نامزد

















