پشاور:(بیورورپورٹ)کے پی حکومت نے کہاہے وفاق نے چیف سیکرٹری کو نہ ہٹایا تو دیگر آپشنز موجود ہیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر قانون آفتاب عالم نے کہا 9 ،10 مئی واقعات کی جوڈیشل انکوائری کیلئے مشاورت شروع کرلی ،لیڈر شپ کےساتھ بیٹھ کر اجتماعی فیصلہ کریں گے،پہلے مرحلے میں پی ٹی آئی رہنماو¿ں پر درج جعلی ایف آئی آرز ختم کی جائیں گی،دوسرے مرحلے میں جعلی ایف آئی آر درج کرنے والے پولیس افسروں پر مقدمات درج کریں گے۔
آفتاب عالم نے کہا تھری ایم پی او اور دفعہ 144 غلط استعمال کی گئی، نہیں چاہتے مستقبل میں قانون کا مزید غلط استعمال ہو، تھری ایم پی او اور 144 کے قانون میں تبدیلی لائیں گے۔
وفاق نے چیف سیکرٹری کو نہ ہٹایا تو دیگر آپشنز موجود ہیں،کے پی حکومت

















