کراچی:(بیورورپورٹ)پی ٹی آئی نے سندھ میں سینٹ انتخابات کا بائیکاٹ کردیا۔
صدر پی ٹی آئی سندھ حلیم عادل شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا موجودہ حکومت اجتماعی قبر میں دفن ہونے جارہی ہے،عام انتخابات میں 180 سے زائد نشستوں پر کامیابی سمیٹی مگر زیادہ تر نشستیں چھین لی گئیں،سندھ کے سینٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے۔
واضح رہے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 12آزاد امیدوار جنرل، ٹیکنوکریٹ، خواتین، اقلیتی نشستوں پر مدمقابل تھے،پی ٹی آئی کے بائیکاٹ سے صوبے کی تمام سینٹ نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوں گے۔
پی ٹی آئی نے سندھ میں سینٹ انتخابات کا بائیکاٹ کردیا



















