لاہور (مشرق نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو ایک بار پھر سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان بنانے کی پیشکش کی ہے جبکہ مبینہ طور پر کہا جا رہا ہے کہ بابر اعظم نے پی سی بی سے تینوں فارمیٹس کی کپتانی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ورلڈکپ 2023 میں گرین شرٹس کی ناقص کاکردگی کے بعد بابر اعظم نے تمام فارمیٹس کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا، جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر گیا تھا جبکہ ون ڈے کیلئے کسی کپتان کے نام کا اعلان نہیں ہوا تھا۔ کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کی ایک رپورٹ کے مطابق پی سی بی نے بابر کو 2024 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل جنوری میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاہین شاہ آفریدی کی جگہ ٹی ٹوئنٹی کپتان بنانے کی پیشکش کی تاہم بابر نے پی سی بی کو اس حوالے سے تاحال کوئی جواب نہیں دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق بابر نے ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم کی قیادت کرنے کی پی سی بی کی درخواست پر غور کرنے کیلئے تمام فارمیٹس کی کپتانی کرنے جیسی شرائط طے کی ہیں، بصورت دیگر بابر کا کہنا ہے کہ وہ پی سی بی کی اس پیشکش پر غور بھی نہیں کریں گے۔
پی سی بی کی ٹی 20 ٹیم کی قیادت کی پیشکش، بابر تینوں فارمیٹس میں کپتانی کے خواہاں



















