ثابت ہوگیا نظام انصاف مفلوج ،جسٹس قاضی فائز،عامر فاروق استعفیٰ دیں،پی ٹی آئی قانونی ٹیم

اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے کہا ہے ججز کے خط نے ثابت کردیا نظام انصاف مفلوج ہے، جسٹس قاضی فائز،عامر فاروق استعفیٰ دیں۔

روف حسن، نعیم حیدر پنجوتھہ، شعیب شاہین، علی بخاری اور نیاز نیازی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا6ججز کا خط انتہائی اہمیت کا حامل ہے خط میں سپریم جوڈیشل کونسل کو مخاطب کیا گیا ،چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے معاملے پر کوئی ایکشن نہیں لیا،عمران خان پر بنائے گئے کیسز میں سب سے اہم کردار چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا ہے خط میں چیف جسٹس پاکستان کا بھی ذکر کیا گیا۔

قانونی ٹیم نے کہالوگوں کے بیڈرومز میں کیمرے لگاناانصاف و قانون کا قتل ہے، فل کورٹ بلاکر تماشا کیا گیا ، کیا نامزد ملزم کو حق ہے خود اپنے مقدمے میں جج بنے؟ کیا وزیراعظم خود طے کرے گا وہ مجرم ہے یا نہیں؟ مذاق نہیں ہونے دیں گے، 100 اور بھی ججز ہیں ،چاہتے ہیں وہ بھی اپنی آپ بیتی بیان کریں مزید ججز بھی بتائیں کیا کیا دباو ڈالا گیا؟،عمران خان کے گھر 26 گھنٹے آپریشن کیا گیا، چیف جسٹس خاموش رہے، 28 مارچ کو جوڈیشل کمپلیکس میں پی ٹی آئی کارکنوں پر حملہ ہوا ،حملہ آوروں کی بجائے پی ٹی آئی ورکرز پر ایف آئی آر درج کرادی گئی، کہا گیا بانی چیئرمین کی گرفتاری پر انکوائری کریں گے، کہاں گئی انکوائری؟،توشہ خانہ کیس میں واٹس ایپ کے ذریعے فیصلہ ، 4 ہفتوں کے اندر سائفر ٹرائل کو ختم کیا گیا،لیول پلائنگ فیلڈ نہیں دی گئی، مخصوص نشستیں و بلے کا نشان جسٹس فائز عیسیٰ نے چھینا، سکندر سلطان راجہ کی پشت پناہی کون کررہا ہے؟ سائفر کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا کیوں نہیں بنا؟۔

پی ٹی آئی وکلا نے مزید کہاخط نے ثابت کردیا نظام عدم مفلوج ہو کر رہ گیا ،چیف جسٹس عامر فاروق کے بعد چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے پاس خط گیا مگر کیا ایکشن لیا گیا؟ ،دونوں فوری استعفیٰ دیں۔