پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی،اربوں ڈوب گئے

کراچی:(بیورورپورٹ)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاو¿ کے بعد مندی ،4روز سے بننے والے بلندیوں کے نئے ریکارڈز کا تسلسل ٹوٹ گیا۔

مندی کے سبب 55فیصد حصص کی قیمتیں گر نے سے سرمایہ کاروں کے 17ارب 66کروڑ 58لاکھ 52ہزار ڈوب گئے، اختتامی لمحات میں نچلی قیمتوں پر آئے حصص کی خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے مندی کی شدت میں کمی ہوئی،نتیجتاً کے ایس ای 100 انڈیکس 137.02 پوائنٹس کمی سے 67005.11 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔