اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جمہوریت بہترین نظام ہے یا نہیں؟پاکستانیوں کی رائے تقسیم،گیلپ نے پاکستان سمیت دنیا کے 44 ممالک میں کیا گیا سروے جاری کردیا۔
گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں 38 فیصد پاکستانیوں نے تمام خامیوں کے باوجود جمہوریت کو بہترین نظام قرار دیا،38فیصد کی جانب سے مخالفت بھی کی گئی،سروے کے مطابق پاکستانیوں کے جمہوری نظام پر اعتماد میں بتدریج کمی دیکھی جارہی ہے، 2005 67 ، 2014، 73، حالیہ سرو ے میں صرف 38 فیصدجمہوریت کے حامی نکلے۔
دنیا کے 44 ممالک میں جمہوری نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کرنےوالوں میں بھی پاکستانی سرفہرست نظر آئے،عوام کی حکمرانی کے سوال پر 66 فیصد پاکستانیوں نے اختلاف کیا،عوام کی حکمرانی نہ ہونے کا کہنے والوں میں 69 فیصد خواتین ،63 فیصد مرد نظر آئے،آزاد و منصفانہ انتخابات ہونے پر بھی 45 فیصد پاکستانیوں نے شک و شبہات کا اظہار کیا۔
جمہوریت بہترین نظام یا نہیں؟ پاکستانیوں کی رائے تقسیم



















