بلوچستان ، 7 جنرل نشستوں پر تمام9 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب

کوئٹہ: (بیورورپورٹ) بلوچستان میں سینٹ کی 11 میں سے 9 سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہوگئے،صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق جنرل نشست پراعجاز احمد کی ریٹائرمنٹ کے بعد 7 جنرل نشستوں پر تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔

خواتین کی 2نشستوں پر پہلے ہی امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکی ہیں،جنرل نشست پر کامیاب ہونے والوں میں انوار الحق کاکڑ، احمد خان، ایمل ولی خان، جان محمد بلیدی، سردار عمر گورگیج، شاہد زیب، سید سیال شامل ہیں۔

صوبائی الیکشن کمیشن نے مزید کہا ٹیکنوکریٹ کی دو نشستوں پر 3 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا، سینٹ کی نشستوں کےلئے پولنگ 2 اپریل کو ہوگی۔