وفاق،کے پی دہشتگردوں کےخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کرنے پر متفق

پشاور: (بیورورپورٹ)وفاق،کے پی نے دہشت گردوں کےخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کرنے پر اتفاق کرلیا۔

وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات کی، صوبے میں امن و امان و سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال ،دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ ،دہشتگردوں کےخلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا، محسن نقوی ،علی امین گنڈاپور نے خود کش حملے میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا، چینی حکومت، عوام اور مرنے والے چینی شہریوں کے خاندانوں سے مکمل یکجہتی کا بھی اظہار کیا۔

محسن نقوی نے حملے کے سہولت کاروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیا، محسن نقوی نے کہا چینی شہریوں پر حملے کے عناصر قرار واقعی سزا سے نہیں بچ سکیں گے، وفاقی وزیر داخلہ نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے مو¿ثر کوآرڈی نیشن کی ہدایت کی،ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے، پوری طاقت سے ملک دشمنوں کو جواب دیں گے، دہشتگردی کےخلاف جنگ پاکستان کی بقاءکی جنگ ہے، خیبرپختونخوا کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں گے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا امن و امان موجودہ صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، اس مقصد کےلئے صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی، صوبے کے عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات ا±ٹھائے جائیں گے،وزیراعلیٰ کے پی نے کہا خیبرپختونخوا دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔