عمران خان کو کچھ ہوا توذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہوگی،بشریٰ

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ نے الزام لگاتے ہوئے کہا ہے بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیا،کھایا تو طبیعت بگڑ گئی،عمران خان کو کچھ ہوا توذمہ دار اسٹیبلشمنٹ ہوگی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بشریٰ نے کہازندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، بانی پی ٹی آئی عوام کی آواز اور ملک وقوم کی خاطر جیل میں ہیں، عمران خان ذہنی و جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں تاہم بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو عوام معاف نہیں کریں گے۔

کمرہ عدالت میں گفتگو کے دوران بانی پی ٹی آئی بشریٰ کو بات کرنے سے روکتے رہے اوربازو پکڑ کے پیچھے لے گئے،بشریٰ نے کہا بے ضمیر لوگوں سے نہیں باضمیر لوگوں سے مخاطب ہوں، بانی پی ٹی آئی چاہتے تو بنی گالہ میں آرام کی زندگی گزار رہے ہوتے، کچھ بھی کرلیں عوام میں جانے کے قابل نہیں رہیں گے۔