پشاور:(بیورورپورٹ)جسٹس اشتیاق ابراہیم نے ریمارکس دئیے ہیں اپوزیشن حکومت کو ایک دوسرے پر تنقید برداشت کرنی چاہیے۔
پشاور ہائیکورٹ میں رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار کےخلاف ایف آئی اے نوٹس کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس اشتیاق ابراہیم اور جسٹس وقار احمد نے سماعت کی،جسٹس اشتیاق ابراہیم نے استفسار کیا کیس میں جلدی کیا ،ممبر قومی اسمبلی کہی جا تو نہیں رہی؟ الزامات میں ہے کیا؟ روزانہ ایک دوسرے پر کتنے الزامات لگاتے ہیں۔
جسٹس اشتیاق ابراہیم نے کہا آپ نے نوٹس میں لکھا ریاست کےخلاف باتیں کیں، ایسا تو نہیں ہے، کیا کوئی کسی سیاستدان پر تنقید نہیں کر سکتا؟ اگر تنقید اور یوٹیوب پر معاملہ ہو تو عدالتوں میں صرف یہی مقدمات رہ جائیں گے،اپوزیشن حکومت دونوں کو ایک دوسرے پر تنقید برداشت کرنی چاہئے،جسٹس وقار احمد نے ایف آئی اے حکام سے استفسار کیا اگر وزیراعلیٰ پر وہاں کوئی تنقید کرے تو پھر ان کےخلاف کارروائی کریں گے؟ بعد ازاں عدالت نے شاندانہ گلزا رکےخلاف ایف آئی اے کارروائی معطلی کے حکم امتناع میں توسیع کر دی۔
کیا کوئی کسی سیاستدان پر تنقید نہیں کر سکتا؟،جسٹس ابراہیم

















