ملک وحید ،عظمیٰ کاردار کو شوکاز نوٹس ،جواب طلب

لاہور:(اپنے رپورٹر سے)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملک وحید اور عظمیٰ کاردار کو شوکاز نوٹس جاری کرکے3دن میں جواب طلب کرلیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہاپہلے ایسا کبھی نہیں ہوا موجودہ ایم پی ایز کو شوکاز نوٹس دیا گیا ہو، وزیراعلیٰ نے مناسب سمجھا تو ملک وحید عوام کے سامنے معافی مانگیں گے۔


عظمیٰ بخاری نے کہاپتہ چلا ہے آن لائن دھاتی ڈوریں فروخت ہو رہی ہیں، کوریئر سروس سے کہا ہے کوئی بھی دھاتی ڈور بک نہ کرے، دھاتی ڈور کے پی سے پنجاب آرہی ہے، احد چیمہ بانی پی ٹی آئی دور میں انتقام کا نشانہ بنے،گورنر صاحب کے پاس پالیسی تبدیل کرنے کااختیار ہے، حکومت پنجاب کا معاملے میں کوئی کردار نہیں۔