ڈی آئی خان:(بیورورپورٹ)ڈی آئی خان میں آپریشن ،4دہشتگردہلاک،فائرنگ کی زد میں آکر سابق ڈائریکٹر زراعت احسان اللہ گنڈا پور بھی جاں بحق ہوگئے۔
ڈیرہ اور ٹانک کے سنگم پر کلاچی کے ایریا کوٹ کندیان میں دہشتگردوں کےخلاف مشترکہ کارروائی کی گئی جس میں سکیورٹی فورسز، سی ٹی ڈی اور پولیس مشترکہ طور پر شامل تھے،پولیس کے مطابق دہشتگردوں نے آپریشن کرنے والی ٹیم پر بے تحاشا فائرنگ کی تاہم جوابی فائرنگ سے 4 دہشتگرد ہلاک ، فائرنگ کی زد میں آکر سابق ڈائریکٹر زراعت احسان اللہ گنڈا پور جاں بحق ہوگئے،دہشتگردوں کے قبضے سے جدید اسلحہ باردوی مواد و دیگر سامان بھی برآمد کرلیا گیا،دہشتگردوں میں افغانی بھی شامل ہے۔
ڈی آئی خان میں آپریشن، 4 دہشت گرد جہنم واصل



















