اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان چین نے سی پیک فیز 2 کو تیز کرنے پر اتفاق اور 5نئی اقتصادی راہداریوں پر ورکنگ گروپ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے چینی سفیر جیانگ زئی ڈونگ نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی،احسن اقبال نے کہا پاکستان سی پیک کے اگلے مرحلے میں جانے کا خواہاں اور سی پیک کے تحت اقدامات و منصوبوں کے بر وقت نفاذ و تکمیل کو یقینی بنانے کےلئے حکومت انتھک محنت کرے گی،پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کےلئے اقتصادی زونز کو فعال کرنا شامل ہے۔
وفاقی وزیر نے کہاسی پیک دشمن نہیں چاہتے ترقی کریں ، پاکستان آئی ٹی ، زراعت ، نوجوان نسل کےلئے روزگار کے مواقع ، گرین انرجی و صنعت و تجارت جیسے شعبوں پر خصوصی توجہ مرکوز کر رہا ہے،قومی ترقی کےلئے سی پیک کے تحت 5اقتصادی راہداریوں پر کام تیز کر دیا ،روزگار کی تخلیق ، گرین انرجی، انوویشن اور خصوصی علاقائی ترقی کے منصوبے شامل ہیں۔
احسن اقبال نے کہاگوادر بندرگاہ اور فری زون کی ترقی سے غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد ملے گی ،خطے میں روزگار کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔
چینی سفیر نے وفاقی وزیر کو چوتھی بار وزیر منصوبہ بندی بننے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہاآپ دنیا میں مسٹر سی پیک کے نام سے جانے جاتے ہیں،آپ کی سربراہی میں مجھے مزید سیکھنے کا موقع ملے گا۔
ترک صدر اردوان نے مکہ دفاعی معاہدے کی باضابطہ منظوری دے دی
ویمن کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان
فضل الرحمن کے ساتھ ہونیوالے واقعے پر پنجاب حکومت سے رابطہ کروں گا: گورنر کے پی
قانون سازی کے پیچھے چھپی نیتیں اکثر اداروں کو سمجھ نہیں آتیں: محسن کیانی
سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ
پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنے کا ہدف ہے:احسن اقبال
جنگ میں فتح کے قریب ، ایران کو معاہدے کا موقع دے رہے ہیں: ٹرمپ
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی



















