لاہور:(خبر نگار)پی ٹی آئی پنجاب کے صدر و جنرل سیکرٹری حماد اظہر نے عہدوں سے استعفیٰ دےدیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور جنرل سیکرٹری عمر ایوب کے نام لکھا گیا استعفیٰ اپنے ایکس اکاونٹ پر شیئر کرتے ہوئے حماد اظہر نے لکھا بہت سوچ بچار کے بعد پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت اورجنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ،پارٹی کی موثر قیادت کےلئے گراونڈ پر موجود ہونا اور قائد عمران خان تک براہ راست رسائی ضروری ہے۔
پی ٹی آئی پنجاب کے صدر و جنرل سیکرٹری حماد اظہرمستعفی

















