پشاور:(بیورورپورٹ)پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کےخلاف نااہلی کارروائی معطل کرکے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔
پشاور ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی درخواست پر سماعت کی،وزیراعلیٰ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کاغذات نامزدگی پراعتراض کا ایک وقت ہوتا ہے ، علی امین گنڈا پور پر اب اعتراض نہیں کیا جاسکتا اور الیکشن کمیشن کے پاس وزیراعلیٰ کےخلاف کارروائی کا اختیار نہیں۔
جسٹس اعجاز انور نے کہا ابھی تو صرف نوٹس جاری ہوا ہے، کارروائی تو نہیں شروع ہوئی، کیا الیکشن کمیشن کے پاس معاملہ پہلے سے زیرسماعت تھا؟ ،سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اب تو کسی ادارے کے پاس اختیار نہیں کسی کو صادق و امین قرار دے،بعد ازاں عدالت نے علی امین گنڈا پور کےخلاف نااہلی کی کارروائی معطل کرکے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے ر وکدیا،پشاور ہائیکورٹ نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔
پشاور ہائیکورٹ نے علی امین گنڈاپور کےخلاف نااہلی کارروائی معطل کردی

















