پی ٹی آئی وفد شہدا کے گھروں میں جائےگا‘ زین قریشی

لاہور:( خبر نگار )پی ٹی آئی رہنما زین قریشی نے کہاہے پارٹی وفدشہدا کے گھروں میں جائےگا‘ پاک فوج کیخلاف مہم چلانے والوں سے پارٹی کاکوئی تعلق نہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے زین قریشی نے کہا پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس جانا چاہیے ،آئی ایم ایف آفس کے باہر احتجاج سے بھی ٹی آئی کا کوئی تعلق نہیں ،سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی جلد بری ہوں گے،ملتان میں گیس سلنڈر حادثے کی وزیر اعلیٰ کو انکوائری کرانی چاہیے