NFCفارمولے میں تبدیلی مسترد،صوبوں کا حصہ کم نہیں ہو سکتا،حکومت کاIMFکو دوٹوک جواب

اسلام آباد: (بیورورپورٹ) این ایف سی فارمولے میں تبدیلی مسترد،صوبوں کاحصہ کم نہیں ہوسکتا،حکومت نے آئی ایم ایف کو دوٹوک جواب دےدیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق این ایف سی فارمولے میں تبدیلی کا آئی ایم ایف کا مطالبہ مسترد کردیا ، این ایف سی پر خلاف آئین کوئی تجویز منظور نہیں کی جائےگی،وفاق کے محصولات بہتر بنانے کیلئے متبادل ذرائع تلاش کیے جائیں گے، این ایف سی پرترامیم کا مطالبہ آئی ایم ایف پہلے بھی کرتا رہا ہے، این ایف سی کے تحت صوبوں کا حصہ کم نہیں ہوسکتا۔

ذرائع کے مطابق این ایف سی اخراجات میں وفاق و صوبے ملکربجلی نقصانات برداشت اورسکیورٹی اخراجات پر مشترکہ حکمت عملی بناسکتے ہیں،بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے اخراجات پربھی مشترکہ حکمت عملی متوقع ہے۔

دریں اثناآئی ایم ایف نے پی آئی اے اور حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر پلان طلب کر لیا، ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بینکوں ،حکومت کے درمیان قرض ٹرم شیٹ پر بریفنگ دی جائےگی، نجکاری کیلئے کمرشل بینکوں کیساتھ 12 فیصد تک شرح سود پر ٹرم شیٹ ایگریمنٹ ہو گا،کمرشل بینکوں کیساتھ قرض ٹرم شیٹ معاہدہ طے پائے جانے پر بینکوں سے این او سی ملے گا،ڈومیسٹنگ فنانسنگ، حکومتی گارنٹیز سمیت ہیلتھ و ایجوکیشن سیکٹر کے اخراجات پر بریفنگ ہو گی، ذرائع وزارت توانائی نے کہاتوانائی سیکٹر کی کارکردگی سے آئی ایم ایف وفد مطمئن نہیں۔

مزید برآںایف بی آر نے ٹیکس آمدنی کا پلان آئی ایم ایف کوپیش کر تے ہوئے کہاٹیکس دہندگان کی تعداد بڑھا کر محصولات کو بڑھایا جا رہا ہے،ٹیکنالوجی میں سرمایہ کاری کے ذریعے ٹیکس نیٹ بڑھانے پر کام کیا جائےگا، تقریبا 31 لاکھ ریٹیلرز کو ٹیکس نیٹ میں لانے کےلئے پلان بنا لیا، رواں مالی سال 9415ارب کاٹیکس ہدف حاصل کرنے کی توقع ہے۔