اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سابق سپیکر قومی اسمبلی ورہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہاہے الیکشن کمیشن ”بلے“ کا نشان واپس کردے تو پی ٹی آئی سنی اتحاد میں ضم ہوجائیگی۔
نجی ٹی وی کوانٹرویو میںاسد قیصر نے کہا پارٹی کو حالیہ انٹرا پارٹی انتخابات کے بعد اپنا انتخابی نشان واپس مل جاتا ہے تودونوں (جماعتیں) ضم ہو جائیں گی،معاملے پرپارٹی قانونی ماہرین سے مشاورت کر رہی ہے،پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیاجانا چاہیے۔
اسد قیصر نے کہاجعلی حکومت ملکی معاشی صورتحال کو نہیں سمجھ سکتی، حکمرانوں کے پاس فیصلے کرنے کی صلاحیت یا اختیار بھی نہیں ،خود ہی بھاگ جائیں گے،آئندہ 4سے 5ماہ میں عوامی مینڈیٹ کی حامل نئی حکومت تشکیل پائے گی ۔
پی ٹی آئی بلا واپسی پرسنی اتحاد کونسل میں ضم ہونے پر آمادہ


















